بدھ 23 ستمبر 2026 - 23:58
جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے تحت آیت الله زنجانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

حوزہ/جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل-لداخ کے زیرِ اہتمام حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) کے انتقالِ پُرملال پر ان کے ایصالِ ثواب اور بلندیِ درجات کے لیے حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل کے احاطے میں مجلسِ ترحیم اور فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ ترحیم میں جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل-لداخ کے صدرِ محترم حجت الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی، نائب صدر حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ضیاء الدین موسوی، جنرل سیکریٹری حجت الاسلام والمسلمین شیخ محبوب علی خان وجدانی، علماء کونسل کے اراکین، حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل کے اساتذہ و طلاب کے علاوہ ضلع کرگل کے مختلف علاقوں سے تشریف لائے ساداتِ عظام، علمائے کرام، ائمۂ جمعہ و جماعت اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے تحت آیت الله زنجانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

مجلس کے دوران حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانیؒ کی علمی، دینی اور حوزوی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کے لیے فاتحہ خوانی اور ایصالِ ثواب کیا گیا۔ علماء کرام نے مرحوم کی علمی خدمات، حوزۂ علمیہ کی سرپرستی، دینی علوم کے فروغ اور مکتبِ اہل بیتؑ کی ترویج میں ان کے نمایاں کردار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر علمائے کرام نے مرحوم کے لیے بارگاہِ الٰہی میں مغفرت و رحمت اور بلندیِ درجات کی دعا کی، جبکہ امتِ مسلمہ بالخصوص مکتبِ اہل بیتؑ کے پیروکاروں اور مرحوم کے پسماندگان و متعلقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی گئی۔

جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے تحت آیت الله زنجانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل-لداخ کی جانب سے اس مجلسِ فاتحہ خوانی میں شرکت کرنے والے تمام ساداتِ عظام، علمائے کرام، اساتذہ، طلاب اور مومنین کا شکریہ ادا کیا گیا اور مرحوم مرجعِ عالی قدر کے لیے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب، تلاوتِ قرآن اور دعائے مغفرت کی اپیل کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha